Lyrics

بے وفا... بے وفا، ہم نہ بھولے تجھے ساری دنیا نے ہم سے کہا، "بھول جا" بے وفا، ہم نہ بھولے تجھے ساری دنیا نے ہم سے کہا، "بھول جا" بے وفا... تُو نے ٹھکرا دیا تو کدھر جائیں گے؟ دل میں لے کر تِری یاد مر جائیں گے کیوں تِرے پیار کی مل رہی ہے سزا؟ بے وفا، ہم نہ بھولے تجھے ساری دنیا نے ہم سے کہا، "بھول جا" بے وفا... آج پہلو میں ارمان جلنے لگے اشک پلکوں پہ آ کر مچلنے لگے درد ہوتا نہیں میرے دل سے جدا بے وفا، ہم نہ بھولے تجھے ساری دنیا نے ہم سے کہا، "بھول جا" بے وفا... آج بھی دل تِرے غم سے آباد ہے گیت گایا تھا جو اب وہ فریاد ہے دل میں کچھ بھی نہیں تیرے غم کے سوا بے وفا، ہم نہ بھولے تجھے ساری دنیا نے ہم سے کہا، "بھول جا" بے وفا...
Lyrics powered by www.musixmatch.com
instagramSharePathic_arrow_out