Lyrics

میں شعلہ ہوں، تم شبنم ہو میں پیاسا ہوں، تم ساون ہو میں راہی ہوں... میں راہی ہوں، تم منزل ہو، تم منزل ہو لاکھوں ہیں یہاں مجھ سے بھی حسیں میں کچھ بھی نہیں ہر دھڑکن میں... ہر دھڑکن میں تم شامل ہو، تم شامل ہو احسان ہے تمھارا، تم نے مجھ کو جینا سکھایا میرے دل میں پیار جگایا، مجھ کو دیا سہارا ہم ایک ہو گئے ہیں، خوابوں میں کھو گئے ہیں میری زلفوں کی تم خوشبو ہو میری آنکھوں کا تم کاجل ہو میری بندیا کی... میری بندیا کی تم جھل مل ہو، تم جھل مل ہو اک شاہکار ہو تم ہنستی آنکھیں، چہرہ کتابی ریشمی زلفیں، ہونٹ گلابی جانِ بہار ہو تم تم میری آرزو ہو، چاہت کی آبرو ہو میں نغمہ ہوں، تم سرگم ہو میں دھرتی ہوں، تم بادل ہو میرے جیون کا... میرے جیون کا تم حاصل ہو، تم حاصل ہو
Writer(s): Robin Ghosh Lyrics powered by www.musixmatch.com
instagramSharePathic_arrow_out