Top Songs By Mehdi Hassan
Credits
PERFORMING ARTISTS
Mehdi Hassan
Lead Vocals
COMPOSITION & LYRICS
Khwaja Pervaiz
Songwriter
Lyrics
گا، میرے دیوانے دل
گا، میرے دیوانے دل
اِس دنیا سے کیا حاصل
ہم سے کوئی پیار کرے
ہم لوگ نہیں ہیں اِس قابل
گا، میرے دیوانے دل
اپنے دل کا درد چھپا
ہنس کر یہ آنسو پی جا
گیت خوشی کے گائے جا
گیت خوشی کے گائے جا
جھوم اٹھے ساری محفل
گا، میرے دیوانے دل
ہم سے کوئی پیار کرے
ہم لوگ نہیں ہیں اِس قابل
گا، میرے دیوانے دل
یہ جینا کیا جینا ہے
زخمی زخمی سینہ ہے
زہر غموں کا پینا ہے
زہر غموں کا پینا ہے
زندہ رہنا ہے مشکل
گا، میرے دیوانے دل
ہم سے کوئی پیار کرے
ہم لوگ نہیں ہیں اِس قابل
گا، میرے دیوانے دل
ایک غریب کا دل ہی کیا
جیسے ایک کھلونا تھا
جب چاہے تب توڑ دیا
جب چاہے تب توڑ دیا
دنیا ہے خوشیوں کی قاتل
گا، میرے دیوانے دل
اِس دنیا سے کیا حاصل
ہم سے کوئی پیار کرے
ہم لوگ نہیں ہیں اِس قابل
گا، میرے دیوانے دل
Writer(s): Mehdi Hassan
Lyrics powered by www.musixmatch.com