Lyrics

ہماری سانسوں میں آج تک وہ حنا کی خوشبو مہک رہی ہے ہماری سانسوں میں آج تک وہ حنا کی خوشبو مہک رہی ہے لبوں پہ نغمے مچل رہے ہیں لبوں پہ نغمے مچل رہے ہیں نظر سے مستی چھلک رہی ہے ہماری سانسوں میں آج تک وہ حنا کی خوشبو مہک رہی ہے کبھی جو تھے پیار کی ضمانت وہ ہاتھ ہیں غیر کی امانت کبھی جو تھے پیار کی ضمانت وہ ہاتھ ہیں غیر کی امانت جو قسمیں کھاتے تھے چاہتوں کی انھی کی نیت بہک رہی ہے جو قسمیں کھاتے تھے چاہتوں کی انھی کی نیت بہک رہی ہے ہماری سانسوں میں آج تک وہ حنا کی خوشبو مہک رہی ہے کسی سے کوئی گلہ نہیں ہے نصیب ہی میں وفا نہیں ہے کسی سے کوئی گلہ نہیں ہے نصیب ہی میں وفا نہیں ہے جہاں کہیں تھا حنا کو کھلنا حنا وہیں پہ مہک رہی ہے جہاں کہیں تھا حنا کو کھلنا حنا وہیں پہ مہک رہی ہے ہماری سانسوں میں آج تک وہ حنا کی خوشبو مہک رہی ہے وہ جن کی خاطر غزل کہی تھی وہ جن کی خاطر لکھے تھے نغمے وہ جن کی خاطر غزل کہی تھی وہ جن کی خاطر لکھے تھے نغمے انھی کے آگے سوال بن کے غزل کی جھانجھر چھنک رہی ہے انھی کے آگے سوال بن کے غزل کی جھانجھر چھنک رہی ہے ہماری سانسوں میں آج تک وہ حنا کی خوشبو مہک رہی ہے
Writer(s): Mehdi Hassan Lyrics powered by www.musixmatch.com
instagramSharePathic_arrow_out