Lyrics

میں خیال ہوں کسی اور کا میں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہے میں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہے سرِ آئینہ مرا عکس ہے سرِ آئینہ مرا عکس ہے پسِ آئینہ کوئی اور ہے میں خیال ہوں کسی اور کا میں کسی کے دستِ طلب میں ہوں تو کسی کے حرفِ دعا میں ہوں میں کسی کے دستِ طلب میں ہوں تو کسی کے حرفِ دعا میں ہوں میں نصیب ہوں کسی اور کا میں نصیب ہوں کسی اور کا مجھے مانگتا کوئی اور ہے میں نصیب ہوں کسی اور کا مجھے مانگتا کوئی اور ہے میں خیال ہوں کسی اور کا عجب اعتبار و بے اعتباری کے درمیان ہے زندگی عجب اعتبار و بے اعتباری کے درمیان ہے زندگی میں قریب ہوں کسی اور کے میں قریب ہوں کسی اور کے مجھے جانتا کوئی اور ہے میں قریب ہوں کسی اور کے مجھے جانتا کوئی اور ہے میں خیال ہوں کسی اور کا وہی منصفوں کی روایتیں وہی فیصلوں کی عبارتیں وہی منصفوں کی روایتیں وہی فیصلوں کی عبارتیں مرا جرم تو کوئی اور تھا مرا جرم تو کوئی اور تھا پر مری سزا کوئی اور ہے مرا جرم تو کوئی اور تھا پر مری سزا کوئی اور ہے میں خیال ہوں کسی اور کا تری روشنی مرے خد و خال سے مختلف تو نہیں مگر تری روشنی مرے خد و خال سے مختلف تو نہیں مگر تُو قریب آ تجھے دیکھ لوں تُو قریب آ تجھے دیکھ لوں تُو وہی ہے یا کوئی اور ہے تُو قریب آ تجھے دیکھ لوں تُو وہی ہے یا کوئی اور ہے میں خیال ہوں کسی اور کا جو مری ریاضتِ نیم شب کو، سلیمؔ، صبح نہ مل سکی تو پھر اِس کے معنی تو یہ ہوئے کہ یہاں خدا کوئی اور ہے تو پھر اِس کے معنی تو یہ ہوئے کہ یہاں خدا کوئی اور ہے میں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہے میں خیال ہوں کسی اور کا
Writer(s): Munni Begum, Saleem Kausar Lyrics powered by www.musixmatch.com
instagramSharePathic_arrow_out