Lyrics

میرے دل کے تار بجیں بار بار ہوا تجھ سے پیار، آ جا رہوں بے قرار، کروں انتظار گئے نین ہار، آ جا، آ جا میرے دل کے تار بجیں بار بار یہ تیرا شباب کھلتا گلاب مجھے کتنے خواب دکھلائے یہ تیرا شباب کھلتا گلاب مجھے کتنے خواب دکھلائے تیرا کیا جواب، زیرِ نقاب تُو اک آفتاب چمکائے ہنسے میرے نین، کٹے غم کی رین ملے دل کو چین، آ جا رہوں بے قرار، کروں انتظار گئے نین ہار، آ جا، آ جا میرے دل کے تار بجیں بار بار جو ملے پیام تو میں گام گام تکوں دل کو تھام تیری راہیں جو ملے پیام تو میں گام گام تکوں دل کو تھام تیری راہیں میرا صبح و شام یہی اب ہے کام تیرا لے کے نام بھروں آہیں تجھ بن اداس رہے دل کی آس کبھی میرے پاس آ جا رہوں بے قرار، کروں انتظار گئے نین ہار، آ جا، آ جا میرے دل کے تار بجیں بار بار
Writer(s): Rashid Atre Lyrics powered by www.musixmatch.com
instagramSharePathic_arrow_out